May 16, 2025 2:52 PM

printer

بھارت نے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی اپنی مالی امداد پر دوبارہ غور کرے۔

بھارت نے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے اپنی مالی امداد پر دوبارہ غور کرے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ اس رقم کا ایک بڑا حصہ، پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کیلئے خرچ کیا جائے گا۔ بُھج میں بھارتی فضائی ٹھکانے پر، آج فضائی جنگجوؤں سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فضائیہ کی فوری اور فیصلہ کُن کارروائی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ اِس کارروائی پر، ملک کے اندر اور باہر،  تمام بھارتیوں کو ناز ہے۔

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے نہ صرف مثالی حوصلے کا اظہار کیا بلکہ اُس نے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کیلئے نئے معیارات مقرر کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی نظر، بھارتی فضائیہ کے نظام کی طاقت اور نپے تلے انداز میں کارروائی کرنے پر گئی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے کہ ہماری فضائیہ، پاکستان کے ہر کونے تک پہنچنے کی صلاحیت کی حامل ہے اور یہ بات آپریشن سندور کے دوران ثابت ہوگئی ہے۔

وزیر دفاع، جو آج بھُج کے دورے پر ہیں، Smritivan بھی جائیں گے، جو 2001 کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک یادگار اور میوزیم کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔