بھارت نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نئی دلی میں میڈیا سے تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بنگلہ دیش کے میمن سنگھ شہر میں ایک ہندو نوجوان کے حالیہ بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس جرم کو انجام دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جانا چاہیے۔
بنگلہ دیش میں آئندہ انتخابات پر پوچھے گئے ایک دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب جیسوال نے کہا کہ بھارت بنگلہ دیش میں آزادانہ، منصفانہ سب کی شمولیت اور شرکت پر مبنی انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔x