بھارت نے، بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ ممتاز فلمساز ستیہ جیت رے کی موروثی املاک کو منہدم کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ بھارت نے، اُس موروثی املاک کے تحفظ میں مدد کرنے کی پیشکش کی ہے، کیونکہ وہ بنگلہ ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی ایک علامت ہے۔ Mymen singh کے مقام پر اُس اہم عمارت کو منہدم کرنے کے اقدام کا ذکر کرتے ہوئے بھارت نے بنگلہ دیش سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عمارت کو دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافت کی علامت کے طور پر ایک میوزیم میں تبدیل کر دے۔ بھارت نے، اس کیلئے بنگلہ دیش کو تعاون دینے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ یہ آئیکونِک اور اہم عمارت ستیہ جیت رے کے دادا اور مشہور ادیب اوپیندر کشور رائے چودھری کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی طرف سے یہ ردِّ عمل اِن خبروں کے بعد سامنے آیا ہے کہ اُس موروثی عمارت کو بنگلہ دیش کے حکام منہدم کر دیں گے۔
Site Admin | July 16, 2025 3:06 PM
بھارت نے، بنگلہ دیش سے کہا ہے کہ وہ ممتاز فلمساز ستیہ جیت رے کی موروثی املاک کو منہدم کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔