May 24, 2025 10:03 AM | India UNSC

printer

بھارت نے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ کہتے ہوئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کی ہے کہ اُسے کئی دہائیوں سے سرحد پار سے، پاکستان کی اعانت والے دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے۔

بھارت نے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ کہتے ہوئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کی ہے کہ اُسے کئی دہائیوں سے سرحد پار سے، پاکستان کی اعانت والے دہشت گردانہ حملوں کا سامنا ہے۔ یہ رائے زنی، اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے، سفارتکار پَروَت نینی ہریش نے، مسلح تنازعات کے دوران سوِل لوگوں کی حفاظت کے بارے میں ایک کھلی بحث کے دوران کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے بار بار شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے۔

جناب ہریش نے حالیہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج نے، اس مہینے کے شروع میں بھارت کے سرحدی گاؤوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔