بھارت نے، 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیل مقابلوں کی میزبانی کے لیے باقاعدہ طور پر تجویز پیش کی ہے، جو ملک میں دو دہائیوں کے بعد مختلف قسم کے کھیل مقابلے دوبارہ شروع کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ باقاعدہ دعوے داری دولتِ مشترکہ کھیلوں کی فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر رونالڈ Rukare کو ایک وفد نے کل لندن میں پیش کی۔ اس وفد میں بھارت کی دولتِ مشترکہ کھیل مقابلوں کی ایسوسی ایشن اور گجرات سرکار کے نمائندے بھی شامل تھے۔
اس دعوے داری میں، احمد آباد کو کھیلوں کی صدی کے ایڈیشن کے لیے میزبان کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جب دولتِ مشترکہ کھیلوں کے 100 سال پورے ہو رہے ہیں۔
گجرات کے کھیلوں کے وزیر ہرش سانگھوی نے دعوے داری پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیل مقابلوں کی میزبانی کی دعوے داری سے، ایسے کھیل مقابلوں کا انعقاد کرانے کے بھارت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے، جو مسلسل ہوں اور جس میں سب کی شمولیت ہو۔
بھارت کی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا نے اس قدم کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دعوے داری سے پورے ملک کی امنگوں کی نمائندگی ہوتی ہے۔×