ناسا کی خلا نورد سنیتا ولئمس 27 سال تک شاندار خدمات انجام دینے کے بعد خلائی ایجنسی سے سبکدوش ہو گئی ہیں۔ اُن کے ریٹائرمنٹ کا اعلان آج صبح ناسا کی طرف سے کیا گیا۔ اُن کی ریٹائرمنٹ پچھلے مہینے کی 27 تاریخ سے مانا گیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں ناسا نے کہا ہے کہ سنیتا ولئمس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS کے تین مشنوں کیلئے خلا میں 608 دن گزارے۔ ناسا کی کسی خلا نورد کیلئے یہ دوسرا سب سے اہم مشن تھا۔ انہوں نے 62 سے زیادہ گھنٹے تک خلا میں 9 مرتبہ چہل قدمی کی۔ وہ ایسی پہلی خاتون خلا نورد ہیں، جنہوں نے خلاء میں رہ کر تحقیقی کام انجام دیا۔ بھارتی نژاد ولئمس پہلی مرتبہ شٹل ڈسکوری میں 2006 میں خلا میں گئی تھیں اور بعد میں مہم 33 کے دوران ISS کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
اپنی سبکدوشی سے قبل انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS پر 9 مہینے کا غیر معمولی مشن مکمل کیا تھا اور اس کے ساتھ ہی بہادری قیادت اور سائنسی مہارت پر مشتمل ایک سفر مکمل ہوگیا۔