صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے آج اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ بھارت میں HIV کے نئے معاملات میں 32 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے اور AIDS سے متعلق اموات میں بھی 69 فیصد کمی آئی ہے۔ نئی دلّی میں AIDS کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ تشخیص میں بہتری، کفایتی ادویات اور ملک بھر میں ART مراکز میں توسیع کے ذریعے گذشتہ برسوں میں HIV سے نمٹنے میں بھارت کے اقدامات مستحکم ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس بیماری کا پتہ لگنے کے بعد ہر ایک شخص کو فوری طور پر Test اور Treat پالیسی کے تحت علاج مہیا کرایا جاتا ہے جس سے اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیر موصوف نے اِس بات پر مزید زور دیا کہ منشیات کے ذریعے HIV کو پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے HIV کی روک تھام سے وابستہ سرگرم فیلڈ ورکروں سے بھی بات چیت کی۔
Site Admin | December 1, 2025 9:47 PM
بھارت میں HIV کے معاملات میں32 فیصد اور AIDS سے متعلق اموات میں 69 فیصد کی کمی آئی ہے