بھارت میں چین کے سفیر Xu Feihong نے کَل کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کا SCO چوٹی کانفرنس کے لیے Tianjin کا آئندہ دورہ باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت دے گا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے ایک اہم موقع ہوگا۔ نئی دلی میں ایک تقریب کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے Xu Feihong نے کہا کہ چین اور بھارت ایک مشترکہ ورکنگ گروپ اس دورے کو کامیاب بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ Xu Feihong نے نئی دلی کے لیے چین کے وزیر خارجہ Wang Yi کے حالیہ دورے کا ذکر کیا اور اس دورے کے دوران وزیراعظم مودی نے سرحد پر امن اور سکون برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تھا اور سرحدی معاملے کو آپسی، منصفانہ اور معقول طریقے سے اِس طرح حل کرنے کے بھارت کے عزم کو دوہرایا تھا جو دونوں کو قابل قبول ہو۔
جناب Xu Feihong نے NSA اجیت دوبھال اور Wang Yi کے درمیان سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کے مذاکرات کے 24 ویں دور کی طرف توجہ مرکوز کی اور کہا کہ یہ بات چیت بہت اہم نتیجے پر پہنچی اور 10 پوائنٹ پر اتفاق ہوا۔
Site Admin | August 22, 2025 3:57 PM
بھارت میں چین کے سفیر Xu Feihong نے امید ظاہر کی ہے کہ SCOسربراہ کانفرنس میں وزیراعظم مودی کے دورے سے بھارت-چین باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی
