بھارت میں مختلف ساحلی اور اندرونی خطوں میں نایاب معدنیات کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔ یہ معدنیات آندھرا پردیش، اُڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، گجرات اور مہاراشٹر کی ساحلی ریت، سرخ ریت اور سیلابی مٹی میں پائی جاتی ہے۔اِن معدنیات کو نکالنے کیلئے سرکار نے7 ہزار کروڑ روپے کی منظوری دی ہے، تاکہ Sintered Rare Earth Permanent Magnets, REPM تیار کرنے کو فروغ دیا جاسکے۔
اِس اسکیم کا مقصد اعلیٰ معیار کے مقناطیس کیلئے ملک کا پہلا مربوط اندرونِ ملک مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔ اِس کے علاوہ، نایاب زمینی Oxides سے تیار شدہ مقناطیس تک پورے Value Chain پر مشتمل 6 ہزار میٹرک ٹن سالانہ پیداوار کا حصول بھی شامل ہے۔ یہ Oxides مقناطیس کی مستقل تیاری کے ساتھ نایاب زمینی صنعت کیلئے ابتدائی سطح کے خام مواد کا کام کرتے ہیں۔
کانوں کی وزارت نے معدنیات سے مالامال ملکوں آسٹریلیا، ارجنٹینا اور زامبیا کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کیے ہیں۔ اِس اقدام سے بھارت کی توانائی کی منتقلی گھریلو صنعتوں کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور آتم نربھر بھارت اور 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اِس کے علاوہ، بالخصوص چین سے درآمدات کے شعبے میں بھارت کے انحصار میں کمی آئے گی۔ نیز الیکٹرک Mobility قابل تجدید توانائی الیکٹرانکس، ایرو اسپیس اور دفاع کے شعبوں میں سپلائی چین مستحکم ہوگی۔
Site Admin | December 27, 2025 9:47 PM
بھارت میں مختلف ساحلی اور اندرونی خطوں میں نایاب معدنیات کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے۔ یہ معدنیات آندھرا پردیش، اُڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، گجرات اور مہاراشٹر کی ساحلی ریت، سرخ ریت اور سیلابی مٹی میں پائی جاتی ہے