بھارت میں فلسطین کے سفیر ابو شاویش نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی ستائش کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب شاویش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت، فلسطینی پناہ گزیوں کو امداد پہنچانے والی اقوام متحدہ کی امداد اور اِس سے وابستہ ایجنسی کی حمایت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت، فلسطین میں کئی ملین ڈالرز کی لاگت والا اسپتال تعمیر کررہا ہے۔ فلسطینی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ، فلسطین کے لیے 24 گھنٹے قابل رسائی ہے۔ سفیر شاویش نے مزید کہا کہ فلسطین، بھارت کو وسیع تر تناظر میں دیکھتا ہے اور یقین دلایا کہ فلسطین، کسی ملک کے ساتھ بھارت کے دو طرفہ تعلقات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔
Site Admin | September 27, 2025 2:38 PM
بھارت میں فلسطین کے سفیر ابو شاویش نے فلسطینی عوام کی حمایت کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی ستائش کی ہے