August 8, 2025 9:57 AM | Medical Tourism

printer

بھارت میں جنوری سے اپریل 2025 کے دوران طبی ضروریات کے لیے ایک لاکھ 31ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد درج کی گئی ہے۔

بھارت میں جنوری سے اپریل 2025 کے دوران طبی ضروریات کے لیے ایک لاکھ 31 ہزار سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد درج کی گئی ہے، جو اِس عرصے کے دوران کُل FTA کا تقریباً چار اعشاریہ ایک فیصد ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر  گجیندر سنگھ شیخاوت نے یہ بات کہی۔

گذشتہ پانچ برس میں طبی سیاحت کے لیے بنگلہ دیش سے سب سے زیادہ افراد آئے، جن کی تعداد 2024 میں چار لاکھ 82 ہزار رہی، جس کے بعد عراق، صومالیہ، عمان اور ازبیکستان ہیں۔ ثقافت کی وزارت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ طبی سیاحت کی ترقی اور فروغ کی اصل ذمہ داری ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ہوتی ہے اور ان کوششوں میں مرکزی حکومت مختلف اسکیموں اور پہل کے ذریعے مدد فراہم کرتی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت سرگرمی کے ساتھ Heal in India مہم کو فروغ دے رہی ہے، جس سے سرکاری نجی شراکت داری کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اور طبی سیاحت کے ایکو نظام میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی مریضوں کی آسانی کے لیے حکومت 171 ملکوں کے شہریوں کے لیے E-Medical ویزا اور E-Medical  اٹنڈنٹ ویزا سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔