July 9, 2025 11:16 PM

printer

بھارت میں ایک دہشت گردانہ حملے کیلئے ساز و سامان کی خریداری میں ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے: ایف اے ٹی ایف

دہشت گردی کی مالی اعانت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس FATF نے کہا ہے کہ بھارت میں ایک دہشت گردانہ حملے کیلئے ساز و سامان کی خریداری میں ای کامرس پلیٹ فارم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کا انکشاف 2019 میں جموں و کشمیر کے پلوامہ اور اترپردیش کے گورکھناتھ مندر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ہوا ہے۔ FATF نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے خطرات سے متعلق ایک جامع رپورٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا، پیغامات بھیجنے والے ایپلی کیشنز اور کراؤڈ فنڈنگ سائٹس جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا دہشت گردی کی مالی معاونت کیلئے غلط استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس رپورٹ میں براہِ راست مالی مدد، لاجسٹکس اور مادی مدد یا تربیت کی فراہمی جیسی کئی طرح کی معاونت کی اطلاع دی گئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔