بھارت میں ایک دہائی کے دوران شاندار تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اسے سیوا،سوشاسن اور غریب کلیان کے اصولوں سے تحریک ملی ہے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ مختلف اہم شعبوں میں پچھلے گیارہ سال کے دوران حکومت کی کوششوں پر ایک خصوصی فیچر پیش کررہا ہے۔
آج ہم بات کررہے ہیں زندگی گزارنے میں آسانی۔ کس طرح سے اصلاحات اور اقدامات نے ہرشہری کیلئے روزمرہ کی زندگی کو آسان، مزید محفوظ اور زیادہ باوقار بنایاہے۔
VC- Vishnu PS
گزشتہ دہائی کے دوران متوسط طبقے کی روز مرہ کی زندگی کو بہتربنانا حکومت کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ ہاؤسنگ اور حفظان صحت سے لے کر شہری نقل وحمل اور ڈیجیٹل رسائی تک حکومت نے متوسط طبقے کیلئے زندگی کو آسان، مزید محفوظ اور زیادہ سہل بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) کے تحت ایک کروڑ 16 لاکھ سے زیادہ مکانات کو منظوری دی گئی اور تقریباً 93 لاکھ مکانات پہلے ہی تیار ہوچکے ہیں یا انہیں حوالے کیا جاچکا ہے، جبکہ اسمارٹ سٹیز مشن نے بنیادی ڈھانچے کو یکسر تبدیل کیاہے اور سات ہزار 545 منظورشدہ پروجیکٹوں میں سے 93 فیصد سے زیادہ مکمل ہوچکے ہیں۔
میٹرو نیٹ ورک میں ایک دہائی میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جوکہ 2014 میں محض 248 کلومیٹر سے 2025میں ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہوگیا جبکہ اڑان اسکیم نے عام لوگوں کیلئے فضائی سفر سستا اور قابل رسائی بنایاہے جس کے تحت 625 راستوں کے ذریعہ 88 ایئرپورٹوں کو جوڑا گیاہے۔
پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا دنیا کی سب سے بڑی سرکاری فنڈ سے چلنے والی حفظان صحت سے متعلق اسکیموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ اس کے تحت 41کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ جن اوشدھی کیندروں کی تعداد16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ڈیجی لاکر جیسے پلیٹ فارم نے فزیکل کاپی رکھنے یا جمع کرنے کی ضرورت کو کم کیاہے جبکہ امنگ ایپ 200 سے زیادہ محکموں کی خدمات ایک ہی جگہ پیش کرتی ہے جس کے آٹھ کروڑ سے زیادہ یوزرس ہیں۔آدھار اب 141کروڑ شہریوں کا احاطہ کررہا ہے۔ ان اقدامات نے بھارت کے متوسط طبقے کی زندگیوں کو پروقار،سہل اور پراعتماد بنایاہے۔