January 12, 2026 9:42 PM

printer

بھارت میں امریکہ کے سفیر Sergio Gor نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تجارتی مذاکرات میں سرگرم طریقے سے شامل ہیں۔ انہوں نے بھارت کو سب سے زیادہ ضروری ساجھیدار قرار دیا

بھارت میں امریکی سفیر Sergio- Gor نے کہا ہے کہ تجارت کے سلسلے میں اگلی بات چیت کل ہوگی۔ نئی دلّی میں بھارت کیلئے امریکہ کے سفیر کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے تجارت، بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور توانائی جیسے اہم شعبوں میں ملکر کام کرتے رہیں گے۔ جناب Gor نے کہا کہ کوئی بھی ساجھیدار ملک، بھارت سے زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ Sergio- Gor نے کہا کہ امریکہ نے پچھلے مہینے PAX-Silicon نامی ایک نئی پہل کا آغاز کیا ہے۔ یہ امریکی قیادت میں ایک کلیدی نوعیت کی کوشش ہے تاکہ اہم معدنیات کے ذریعہ ایک محفوظ، خوشحال اور اختراع پر مبنی Silicon سپلائی چین بنائی جاسکے اور مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرس تحقیق اور لاجسٹکس کو جدید طرز پر ڈھالنے کیلئے توانائی سے متعلق نظام قائم کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور اسرائیل سمیت کئی ملک پہلے ہی اس پہل میں شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت کو اگلے ماہ ایک مکمل رکن کی حیثیت سے اس گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔