December 16, 2025 9:25 PM

printer

بھارت موسمیات محکمے IMD نے کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرچ چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارت موسمیات محکمے IMD نے کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں گرچ چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں سردی میں اضافہ اور گہرا کُہرا جاری رہے گا جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوسکتے ہیں۔
اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں کل تک گھنے کہرے چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ دلّی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے دو دنوں کے دوران صبح کے اوقات میں گھنے کہرے چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شمالی اندرونی کرناٹک اور مغربی مدھیہ پردیش میں کل سرد لہر کی صورتحال کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اسی دوران دلّی این سی آر میں ہوا کے معیار میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن یہ بدستور بہت ہی خراب زمرے میں ہے۔ دلّی سرکار نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے اُن گاڑیوں کو ڈیزل یا پیٹرول نہیں ملے گا، جس کے پاس آلودگی کے کنٹرول کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔