بھارت مصنوعی ذہانت کے اثرات سے متعلق ایک سمٹ اگلے برس فروری میں نئی دلّی میں منعقد کرے گا۔ The India AI Impact Summit پندرہ فروری کو شروع ہوگا اور 20 تاریخ کو ختم ہوگا۔ اِس سمٹ کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں سکریٹری ایس کرشنن نے بتایا کہ اس سمٹ سے سب کی شمولیت والی، ذمے دار اور مزاحم اور مصنوعی ذہانت AI کے مستقبل کو شکل وصورت دینے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ یہ سمٹ ٹیکنالوجی اور AI کے استعمال میں پائی جانے والی کمیوں کو دور کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی مہیا کرے گا۔
جناب کرشنن نے کہا کہ یہ پروگرام تین رہنما اصولوں، عوام، کرۂ ارض اور پیشرفت کی بنیادوں پر قائم ہے جس میں اس بات کا مظاہرہ کیا جائے گا کہ مصنوعی ذہانت کس طرح انسانیت کی خدمت کرے، ماحول کا تحفظ کرے اور سب کی شمولیت والی ترقی کی راہ ہموار کرے۔