بھارت محکمہ موسمیات IMD نے راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ، اترپردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ کے علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق بہار، جھارکھنڈ، کونکن، گوا، مراٹھواڑا، گجرات، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈو چیری، کرائیکل اور رایل سیما کے علاقوں میں آج گرمی کے ساتھ حبس کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے آج ارونا چل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے علاقوں میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق اوڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزوروم، تریپورہ، ساحلی آندھرا پردیش، یانم، رایل سیما اور کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران جھکڑ دار ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔x
Site Admin | April 22, 2025 10:09 AM
بھارت محکمہ موسمیات IMD نے راجستھان، مدھیہ پردیش، ہریانہ، اترپردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ کے علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔
