بھارت محکمہئ موسمیات نے اندرونی کرناٹک اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آج کیلئے سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، پنجاب اور اترپردیش میں گھنی کہر چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
اس دوران دلّی اور قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کا معیار بدستور سنگین کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ، CPCB کے مطابق آج صبح 7 بجے قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اوسط اشاریہ 461 درج کیا گیا۔×