December 14, 2024 9:24 PM

printer

بھارت عمان کے شہر مسقط میں خواتین کے جونیئر ایشیا کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں جاپان کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے

ہاکی میں عمان کے مسقط میں بھارتی ہاکی ٹیم جاپان کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہراکر خواتین کے جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بھارت کیلئے ممتاز خان، ساکشی رانا اور دیپیکا نے گول کیے۔ جاپان کیلئے Niko Maruyama نے 23 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کیلئے واحد گول کیا۔ اب دفاعی چمپئن بھارت کا مقابلہ، دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا، جو مسقط میں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔