بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (BSNL) نے پورے ملک میں نئے صارفین کو تہوار کے موقع پر خصوصی پیشکش کے طور پر ایک روپیہ دیوالی4G پلان کا آغاز کیا ہے۔ یہ پلان 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک قابل اطلاق رہے گا اس کے تحت صارفین کو 30 دن ان لمیٹڈ کالز، 2 جی بی Data یومیہ اور 100 SMS یومیہ سمیت مفت موبائل خدمات دستیاب ہوں گی۔
اس تہواری پلان کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر A.Robert J.Ravi نے کہا کہ پورے ملک کے ایک ساتھ مل کر تہوار منانے کے موقع پر ایک روپیے قیمت کا دیوالی Bonanza پلان لوگوں کو جدید ترین اور میک اِن انڈیا 4 جی نیٹ ورک سے استفادہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔x