June 5, 2025 9:49 PM

printer

بھارت سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمین، مناسک حج کے اہم رکن، وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب میں عرفات کے میدان میں جمع ہوئے ہیں

بھارت سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمین، مناسک حج کے اہم رکن، وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے آج سعودی عرب میں عرفات کے میدان میں جمع ہوئے ہیں۔ احرام میں ملبوس عازمین نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنا اور ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کیں۔حجاج کرام اب مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔ حجاج کرام ، منیٰ میں شیطان پر مارنے کیلئے مزدلفہ میں کنکریاں جمع کریں گے۔ عازمین، حجاج کرام میں کھلے آسمان کے نیچے رات گزاریں گے اور کَل صبح منیٰ کیلئے واپسی کا سفر کریں گے، جہاں وہ جانور کی قربانی کریں گے اور شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔