ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 11:35 AM | PM Independence Day

printer

بھارت دشمن کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ایک طاقتور ہتھیار نظام کی تشکیل کی خاطر مشن سدرشن چکر کا آغاز کرے گا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ہتھیار کا ایک طاقتور نظام پیدا کرنے کے لیے مشن سُدرشن چکر لانچ کرے گا، تاکہ دشمنوں کے کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔ جناب مودی نے کہا کہ اگلے 10 برسوں میں 2035 تک اس قومی سکیورٹی نظام کی توسیع کی جائے گی، مستحکم کیا جائے گا اور اس کی جدیدکاری کی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے پچھلے ایک سو سالوں میں ملک کی خدمت کے تئیں RSS کارکنوں کے جذبے کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکتی نرمان سے راشٹر نرمان کے عہد کے ساتھ  سوئیم سیوَکوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہے۔

انہوں نے کہا RSS دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے، جس کے پاس اپنے آپ کو وقف کرنے کے 100 سال کی تاریخ ہے۔

وزیر اعظم نے ایک نئے چیلنج کی طرف بھی ملک کے عوام کو توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کی نوعیت تبدیل کی جا رہی ہے اور ایک نئے بحران کا بیج بویا جا رہا ہے، جو قابلِ قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ہائی پاورڈ ڈیمو گرافی مشن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ×

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں