بھارت-بحرالکاہل ساجھے داروں کے ساتھ یگانگت کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی مشن نے آج فجی کی سرکار کیلئے انسانی ہمدردی کی امداد کے طور پر پانچ میٹرک ٹن سے زیادہ لوبیے کے بیج حوالے کئے۔ فجی کو بھیجے گئے بیجوں کی یہ پہلی کھیپ ہے۔Suva میں متعین بھارتی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ فجی میں بھارتی ہائی کمیشن نے Nadi میں Sabeto کے مقام پر فجی سرکار کو لوبیے کے بیج سپرد کئے۔ مذکورہ پہل سے زرعی نظام مستحکم ہوسکے گا، کاشتکاروں کو بااختیار بنایا جاسکے گا اور خوراک کی یقینی فراہمی کو تقویت ملے گی۔وزارت خارجہ کے مطابق دلّی سے فجی کیلئے اِن بیجوں کی پہلی کھیپ گذشتہ مہینے کی 26 تاریخ کو روانہ کی گئی تھی۔بھارت نے مشرقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی اپنی پالیسی کے حصے کے طور پر زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے بحرالکاہل کے اپنے ساجھے دار فجی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ امداد بھیجی ہے۔
Site Admin | August 11, 2025 9:40 PM
بھارت-بحرالکاہل ساجھے داروں کے ساتھ یگانگت کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی مشن نے آج فجی کی سرکار کیلئے انسانی ہمدردی کی امداد کے طور پر پانچ میٹرک ٹن سے زیادہ لوبیے کے بیج حوالے کئے
