بھارت مختلف مرحلوں والا ملیریا سے بچاؤ کا ٹیکہ تیار کررہا ہے۔ اِسے AdFalciVax کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹیکہ Parasite کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو انفیکشن سے تحفظ بھی فراہم کرے گا۔ یہ ٹیکہ ملک میں ہی تیار کیا گیا ایسا پہلا ٹیکہ ہے، جو شدید ملیریا کیلئے ذمہ دار Parasite کے دو اہم مرحلوں سے لڑنے کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بایو ٹیکنالوجی کے محکمے میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف Immunology کے اشتراک سے طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ICMR ملیریا سے بچاؤ کا یہ ٹیکہ تیار کررہی ہے۔
مذکورہ ٹیکے کی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں اِس کے موثر ہونے کے اچھے نتیجے سامنے آئے ہیں۔ ملک میں ہی تیار کیا جانے والا یہ ویکسین ’میک اِن انڈیا‘ پہل کی تکمیل میں ایک اہم قدم ہے۔ AdFalciVax ویکسین انفیکشن کی روک تھام کرکے اور اِس کی ترسیل کو کم سے کم کرکے ملیریا کے خاتمے کی سمت اہم رول ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طبی تحقیق کی بھارتی کونسل اہل تنظیموں اور اداروں کو، اِس ویکسین کی ٹیکنالوجی کا لائسنس دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اِس قدم سے وسیع تر رسائی ممکن ہوسکے گی اور صحتِ عامہ کے فائدے بھی زیادہ سے زیادہ ہوسکیں گے۔
یہ ویکسین ابھی تحقیق اور ترقی کے ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی کسی طرح کے طبی استعمال یا کاروباری مقاصد کیلئے دستیاب نہیں ہے۔x