تمام بھارتی برآمدات، بھارت آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارت معاہدہ ECTA کے تحت آج سے آسٹریلیا کی مارکیٹ میں بغیر دیوٹی چارج کے رسائی حاصل کر سکیں گے، اس معاہدہ کے تحت، آسڑیلیا کی مارکیٹ میں بھارتی محصولات کے سلسلے کی سو فیصد ڈیوٹی فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس معاہدہ سے جواہرات، زیورات، ٹیکسٹائل، چمڑا، جوتا چپل، فرنیچر، فوڈ پروڈکٹس، انجینیرنگ کے سامان، طبی آلات اور آٹوموبائلس جیسے اہم شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔
بھارت اس کے بدلے میں آسٹریلیا کو محصولات کے سلسلے کے 70 فیصد سے زیادہ پر ترجیحی طور پر رسائی کی پیش کش کرے گا، جو خاص طور سے خام مال، کوئلہ، معدنی دھاتیں اور شراب جیسے شعبوں کا احاطہ کرے گا۔
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے گزشتہ سال 29 دسمبر کو بھارت آسڑیلیا تعاون اور تجارتی معاہدہ CETA کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اس کا اعلان کیا تھا۔ اس قدم سے بھارت کے برآمدات میں اضافہ ہونے اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی روابط کو مزید تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔