بھارت، عالمی شطرنج کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، جو 30 اکتوبر سے 27 نومبر تک منعقد ہوگا۔ آج اِس کا اعلان کرتے ہوئے، کھیل کود کے عالمی ادارے FIDE نے کہا ہے کہ میزبان شہر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔2025 کے عالمی کپ کے چوٹی کے تین فاتحین 2026 ٹورنامنٹ کیلئے براہ راست اہل امیدوار ہوں گے۔ FIDE عالمی کپ 2025 کے ایک Knockout مرحلے میں 206 کھلاڑی مقابلہ کریں گے، جس سے عالمی شطرنج چیمپئن شپ کے چیلنجر کا تعین ہوگا۔
Site Admin | July 21, 2025 10:17 PM
بھارت اِس سال اکتوبر-نومبر میں FIDE شطرنج عالمی کپ کی میزبانی کرے گا