بھارت اور FIJI نے دہشت گردی کے تئیں صفر برداشت کا اعادہ کیا ہے اور اِس سے متعلق دوہرا معیار اپنانے کو مسترد کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کے FIJI کے ہم منصب Sitiveni Rabuka کے درمیان نئی دلّی میں باہمی بات چیت کے دوران، دونوں لیڈروں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کی ہر قسم اور شکل میں مذمت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ دونوں لیڈروں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور انسدادِبنیادپرستی، دہشت گردوں کو مالیہ فراہم کرنے سے مقابلہ کرنے، دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے غلط استعمال کو روکنے اور دہشت گردوں کی بھرتی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت اور FIJI نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیز اِس ضمن میں ایک ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔
بعد میں نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے، وزارت خارجہ کی سکریٹری (جنوب) Neena Malhotra نے بتایا کہ دونوں لیڈروں کی موجودگی میں9 باہمی دستاویزات اور مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا۔ FIJI کے وزیر اعظم Rabuka بھارت کے تین روزہ دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے تھے۔FIJI کے وزیر اعظم نے آج شام نئی دلّی کے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت، بحرالکاہل کے جزائر کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات اور ترقی کی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے تئیں عہد بند ہے، جن میں FIJI ایک خصوصی شراکت دار ہے۔
Site Admin | August 25, 2025 10:07 PM
بھارت اورFIJI نے دہشت گردی کے تئیں صفر برداشت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ انھوں نے دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کا عہد کیا۔ دونوں ملکوں نے نئی دلّی میں 9 مفاہمت ناموں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا
