December 18, 2025 9:52 PM

printer

بھارت اور Oman نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے کیلئے جامع اقتصادی شراکت داری کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں

بھارت اور Oman نے، Oman کے شاہ اور وزیراعظم کی موجودگی میں، جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرکے، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات میں ایک نمایاں سنگ میل قائم کیا ہے۔ دونوں اعلیٰ لیڈروں نے سمجھوتے پر دستخط کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب مودی نے اُن کے ساتھ شاہی محل میں باہمی مفادات کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا، جہاں شاہ سلطان نے اُنھیں خوش آمدید کہا اور اُن کا روایتی طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ دونوں لیڈروں نے بالمشافہ اور وفود کی سطح پر بات چیت کی۔