بھارت اور Oman سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے اور صدیوں پرانے قدیم تعلقات کا جشن منا رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اُردن اور ایتھیوپیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تین ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں آج شام دو دن کے دورے پر Oman کی راجدھانی مسقط پہنچیں گے۔ اُن کے اِس دورے سے مزید ترقی کی خاطر مل کر کام کرنے کیلئے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہو سکیں گے۔ دونوں ملکوں نے ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اِس لعنت سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں۔ دونوں ملک کلیدی اعتبار سے ایک دوسرے کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ مسقط میں آکاشوانی کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے Oman میں بھارتی سفیر جی وی سری نواس نے کہا کہ دونوں ملک روا داری رکھنے والے ممالک ہیں اور سبھی مذہبوں کا پورا احترام کرتے ہیں۔
دسمبر 2023 میں Oman کے سلطانHaitham bin Tarik کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اِس بات سے اتفاق کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کی کسی بھی حرکت کو کسی بھی طرح صحیح نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ دونوں ملکوں نے اِس لعنت سے مقابلہ کرنے کی خاطر اشتراک بڑھانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا تھا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے: V/C Rajesh Bali
بھارتی سفیر جی وی سری نواس نے کہا کہ دونوں ملکوں کی فوج کی تینوں شاخوں بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے درمیان اشتراک کا کلیدی عنصر بہت مضبوط ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کےOman کے دورے کے موقع پر باہمی مفاد کے مختلف معاملات پرOman کے سلطان کیساتھ بات چیت ہوگی۔ وہاں پہنچنے پر بھارتی برادری کے لوگ اُن کا خیر مقدم کریں گے۔ جناب مودی کَل دونوں ملکوں کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور گذشتہ کئی برسوں سے وہاں رہنے والے بھارتی برادری کے لوگوں سے بھی گفتگو کریں گے۔
مسقط سے راجیش بالی کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں……