بھارت اور یوروپی یونین نے ٹرانسپورٹ ایکو نظام میں EU-بھارت سرگرمیوں میں اضافے سے اتفاق کیا ہے۔ داووس میں کَل عالمی اقتصادی فورم سے الگ یوروپی یونین ٹرانسپورٹ کمشنر Apostolos Tzitzikostas سے ملاقات کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کے وزیر کے-رام موہن نائیڈو نے کہا کہ اِس میٹنگ میں ہوائی جہاز کے مستقل ایندھن، ماحول دوست ٹرانسپوٹیشن کو ترجیح دیئے جانے اور ماحول کیلئے سازگار ہوابازی جیسی اختراعات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
میٹنگ میں دونوں شخصیتوں نے یوروپی یونین ہوابازی حفاظتی ایجنسی EASA اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA کے درمیان، تال میل، مشترکہ سرٹیفکیشن، سائبرسکیورٹی اور ڈرونس سے متعلق ضابطہ کاری جیسے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے سے بھی اتفاق کیا۔ اُنہوں نے یوروپی یونین اور بھارت کے درمیان رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کا بھی فیصلہ کیا۔×