بھارت اور یوروپی یونین اگلے ہفتے نئی دلّی میں ہونے والےEU-India سمٹ میں سکیورٹی اور دفاع سے متعلق شراکت داری پر ایک نئے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ Kaja Kallas نے کل شام فرانس میں Strasbourg میں یوروپین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان بحری سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، سائبر ڈیفنس اور بحری شعبہ میں بیداری سمیت کئی کلیدی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، جس کے تحت بھارت – بحرالکاہل خطے میں استحکام پر توجہ مرکوز کرنا بھی شامل ہوگا۔
اس معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے یوروپی یونین کی صدر Ursula von der Leyen اور یوروپی کونسل کے صدر Antonio Costa کے بھارت دورے کے دوران کئے جائیں گے۔ اگلے ہفتے یہ دونوں صدور یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ دونوں لیڈر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اس ماہ کی 27 تاریخ کو 16 ویں India-EU Summit کی صدارت کریں گے۔×