بھارت اور کویت نے سرحد پار سمیت سبھی قسم کی دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے لیے رقوم فراہم کرنے کے نیٹ ورکس اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے، کویت کے دورے میں دونوں ملکوں نے، دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام، سائبر سکیورٹی اور بنیاد پرستی کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔
وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے، دہشت گردانہ کارروائیوں کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے اِس بات سے بھی اتفاق کیا ہے کہ قانون کے نفاذ، کالے دھن کو جائز بنانے، نشیلی اشیاء کی ناجائز تجارت اور دیگر بین ملکی جرائم کے سلسلے میں تعاون کو مستحکم بنایا جائے۔×