ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 22, 2024 9:57 PM

printer

بھارت اور کویت نے دفاع اور دیگر اہم شعبوں میں بہت سے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو دفاعی شراکت داری تک لے جانے سے بھی اتفاق کیا

بھارت اور کویت نے آج دفاعی تعاون، ثقافتی تبادلوں اور کھیل کود میں اشتراک کیلئے بہت سے دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے، وزیر اعظم نریندر مودی کے، کویت کے دو روزہ دورے کے دوران کیے گئے۔

ایک اور اہم معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے، جوبین الاقوامی شمسی اتحاد میں کویت کو شامل کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

بات چیت کے دوران دونوں ملکوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو دفاعی شراکت داری تک لے جانے سے اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے، کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کے دوران دوا سازی، آئی ٹی، FinTech، بنیادی ڈھانچے اور سیکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔

بات چیت میں کویت کے 2035 کے خاکے کے تحت اقدامات اور GCC سربراہ کانفرنس کی حالیہ کامیاب میزبانی کے موضوعات بھی شامل رہے۔ کویت کے امیر نے، اپنے ملک کی ترقی میں بھارت کے رول کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا، جبکہ جناب مودی نے امیر کو بھارت کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

تعلقات میں یکسر تبدیلی لانے والے اِس دورے سے بھارت اور کویت کے درمیان تعاون اور دفاعی شراکت داری کے فروغ کیلئے ایک بڑا فریم ورک وجود میں آئے گا، جس سے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات میں ایک نئے باب کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت کے ولیعہد شہزادہ شیخ صباح الخالد الحمّاد المبارک الصباح سے بھی ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، اپنے دوطرفہ تعلقات میں کویت کو انتہائی درجے کی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے اِس سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ ولیعہد سے اپنی حالیہ ملاقات کو بڑی دلچسپی سے یاد کیا۔

کویت کے تاریخی اور کامیاب دورے کی تکمیل کے بعد، وزیر اعظم نریندر مودی نئی دلی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔