بھارت اور کناڈا نے ایک دوسرے کی راجدھانیوں کیلئے ہائی کمشنروں کی بحالی سے اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کناڈا کے شہر Kanananaskis میں G-7 سربراہ کانفرنس کے موقع پر کناڈا کے وزیراعظم مارک Carney کے ساتھ باہمی میٹنگ کی۔ دونوں رہنماؤں نے قانون کی حکمرانی کا احترام، مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی بھارت اور کناڈا تعلقات کی اہمیت کے عزم کا اظہار کیا اور اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سا لمیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے تئیں یقین کا بھی اظہار کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے احساسات اور تشویش کیلئے ایک دوسرے کا احترام، عوام سے عوام کے درمیان مضبوط رشتوں اور بڑھتے ہوئے معاشی رابطوں کی بنیاد پر ایک تعمیری اور متوازن شراکت داری اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب مودی کی میٹنگ کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور کناڈا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے آپسی خواہش پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں حالیہ دنوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ انھوں نے تجارت، عوام سے عوام کے درمیان رابطے اور کنکٹی وٹی کے بارے میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ بیان میں وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں لیڈروں نے تعلقات میں پھر سے اعتماد کو بحال کرنے اور اُن میں تیزی لانے کے لئے مختلف شعبوں میں کام کرنے کی سطح میں رابطوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ وزارتی سطح پر پھر سے بات چیت شروع کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے، صاف ستھری توانائی، ڈیجیٹل منتقلی، مصنوعی ذہانت، LNG، خوراک کی فراہمی، قیمتی معدنیات، اعلیٰ تعلیم، موبلٹی اور سپلائی چین میں لچک جیسے شعبوں میں بھی مستقبل میں اشتراک کرنے کے موقعوں پر تبادلہ خیال کیا اور ایک آزاد اور کھلے بھارت بحرالکاہل خطے کو فروغ دینے میں اپنے مشترکہ مفاد پر عزم کا اظہار کیا۔x