June 19, 2025 3:23 PM

printer

بھارت اور کروشیا نے عالمی امن، جمہوری اقدار اور اشتراک کو وسعت دینے کے اپنے مشترکہ عہد کو اجاگر کیا ہے۔

بھارت اور کروشیا نے عالمی امن، جمہوری اقدار اور اشتراک کو وسعت دینے کے اپنے مشترکہ عہد کو اجاگر کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں چار مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ اِن میں زراعت، ثقافتی تبادلے، سائنس، ٹیکنالوجی اور زغریب میں ICCR کا ہندی شعبہ قائم کرنے سے متعلق اقرار نامے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے مشترکہ تربیت، فوجی تبادلوں اور صنعت کی سطح پر ساجھیداری کو شامل کرنے کیلئے طویل مدتی دفاعی اشتراک کا منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے زغریب میں کروشیا کے اپنے ہم منصب Andrey Plenkovich کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی، جس میں دونوں ملکوں کے وفود بھی شامل ہوئے۔ جناب مودی کروشیا، کناڈا اور قبرص کا اپنا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد نئی دلّی واپس آرہے ہیں۔

جناب مودی اور کروشیا کے اُن کے ہم منصب نے باہمی تجارت کو وسعت دینے اور مضبوط اور قابلِ بھروسہ سپلائی نظام قائم کرنے سے اتفاق کیا۔ جن شعبوں میں اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اُن میں دوا سازی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات کیلئے ساز گار ڈجیٹل ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے شامل ہیں۔ جناب مودی نے جہاز رانی، سائبر سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے اشتراک کو بھی اجاگر کیا۔           SB – PM

میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تنازعات کے پُرامن تصفیے کی پُرزور انداز سے وکالت کی اور کہا کہ خواہ یوروپ ہو یا ایشیا، مسائل کا حل میدانِ جنگ پر نہیں نکالا جاسکتا۔ جناب مودی نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا قابلِ عمل راستہ ہے۔ جناب مودی نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے، اِسے انسانیت کا دشمن قرار دیا۔ انہوں نے پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے تناظر میں بھارت کے ساتھ یگانگت کا اظہار کرنے پر کروشیا کے رہنماؤں اور وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کروشیا کا یہ اولین دورہ تھا اور یہ دو طرفہ ساجھیداری کو وسعت دینے اور بھارت – یوروپی یونین کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کرے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔