ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 29, 2025 3:26 PM

printer

بھارت اور چین نے سرحد پر استحکام برقرار رکھنے کی خاطر کسی بھی طرح کے معاملات حل کرنے کیلئے موجودہ طریقہ کار جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے

بھارت اور چین نے سرحد پر استحکام برقرار رکھنے کی خاطر کسی بھی طرح کے معاملات حل کرنے کیلئے موجودہ طریقہ کار جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ فیصلہ بھارت-چین کور کمانڈروں کی میٹنگ کے 23 ویں دور میں کیا گیا۔ یہ میٹنگ اس مہینے کی 25 تاریخ کو Chushul-Moldo سرحدی مقام پر ہوئی تھی۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس میٹنگ کے دوران طرفین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اُن کے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام برقرار رکھا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق یہ بات چیت دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ خصوصی نمائندوں کے درمیان 24 ویں دور کی بات چیت کے بعد سے مغربی سیکٹر میں عمومی سطح کے طریقہ کار کی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ وزارت نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں منعقدہ کور کمانڈروں کی 22 ویں دور کی میٹنگ کے بعد سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔×