بھارت اور چین نے، دونوں ملکوں میں نامزد مقامات کو منسلک کرنے والی براہ راست فضائی خدمات کو اکتوبر کے اواخر سے بحال کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے شہری ہوا بازی کے حکام، براہِ راست فضائی خدمات کو بحال کرنے اور ایک نظرثانی شدہ فضائی خدمات کے سمجھوتے پر تکنیکی سطح کے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ یہ مصروفیت اِس سال کے اوائل سے جاری ہے جو کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے کے سلسلے میں حکومت کے اندازِ نظر کا ایک حصہ ہے۔
Site Admin | October 2, 2025 10:08 PM
بھارت اور چین نے اِس ماہ کے آخر تک براہِ راست فضائی خدمات بحال کرنے سے اتفاق کیا ہے