ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 28, 2025 10:32 AM

printer

بھارت اور چین اپنے دوطرفہ تعلقات کی تشکیل نو اور انہیں مستحکم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

بھارت اور چین اپنے دوطرفہ تعلقات کی تشکیل نو اور انہیں مستحکم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ بھارت کے خارجہ سکریٹری اور چین کے میکنزم کے نائب وزیر کے درمیان ہوئی ملاقات میں اس بارے میں اتفاق رائے ہوا۔ نئے اقدامات میں کیلاش مانسرووَر یاترا کی بحالی، دونوں ممالک کے درمیان راست پروازوں کا دوبارہ شروع کرنا اور سرحدوں کے پار جانے والی ندیوں سے متعلق اعداد وشمار ایک دوسرے سے مشترک کرنا شامل ہیں۔ خارجہ سکریٹری وِکرم مسری نے اِس تعلق سے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔ جناب مِسری چین کے دو روزہ دورے پر تھے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ طریقہ کار میں موجودہ معاہدوں کے تحت کیلاش مانسرووَر یاترا دوبارہ شروع کرنے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فریقین، ہائیڈرولوجیکل اعداد وشمار کی گنجائشوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیلئے بھارت-چین ماہرین کی سطح کے میکنزم کی، مقررہ وقت سے پہلے میٹنگ کیلئے بھی راضی ہوگئے ہیں۔ اِس کے علاوہ سرحدوں کے پار جانے والی ندیوں سے متعلق تعاون پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔ دونوں فریق، میڈیا اور تھنک ٹینک بات چیت سمیت عوام سے عوام رابطوں کو آسان بنانے اور انہیں فروغ دینے کے اقدامات پر بھی متفق ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک اپنے درمیان راست فضائی خدمات کی بحالی پر بھی تیار ہوگئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔