بھارت اور چین نے اس مہینے کے آخر تک براہِ راست فضائی خدمات پھر شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے، جو دونوں ملکوں میں طے شدہ مقامات کو ایک دوسرے سے جوڑیں گی۔ ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے شہری ہوابازی کے حکام براہِ راست فضائی خدمات پھر شروع کرنے اور ایک نظرِ ثانی شدہ فضائی خدمات سمجھوتے کے بارے میں تکنیکی سطح کی بات چیت کرتے رہے ہیں۔
بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کو رفتہ رفتہ معمول پر لانے کی سمت سرکار کے موقف کے حصے کے طور پر اس سال کے اوائل سے یہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اس اتفاقِ رائے سے بھارت اور چین کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں میں مزید سہولت پیدا ہوگی اور باہمی رابطوں کو رفتہ رفتہ معمول پر لانے کے عمل کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔×