بھارت اور پیراگوئے نے دو طرفہ، علاقائی، کثیر جہتی اور عالمی سطح پر تال میل پر مبنی کوششوں کے ذریعے دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ Asuncion میں مشترکہ کمیشن میکانزم کی پہلی میٹنگ کے دوران فریقین اِس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ دہشت گردی، اپنی سبھی شکلوں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ دونوں فریق باہمی فائدے کیلئے سلامتی اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں اشتراک کو بڑھانے اور دو طرفہ تال میل کے میکانزم کو مضبوط کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔ اِس میٹنگ کی صدارت پیراگوئے کے خارجی امور کے نائب وزیر Victor Verdun اور وزارت خارجہ میں مشرقی امور کے سکریٹری Periasamy Kumaran نے کی۔ اِس دوران دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔
Site Admin | November 15, 2025 2:40 PM
بھارت اور پیراگوئے نے دو طرفہ، علاقائی، کثیر جہتی اور عالمی سطح پر تال میل پر مبنی کوششوں کے ذریعے دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے