بھارت اور پاکستان کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹرجنرل کے درمیان بات چیت کَل شام ہوئی۔ ایک بیان میں بھارتی فوج نے کہاہے کہ اِس عہد کو برقرار رکھنے سے متعلق معاملات پر تبادلہئ خیال کیا گیا کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف ایک بھی گولی نہیں چلائیں گے اور نہ ہی کسی طرح کی جارحانہ اور مخاصمانہ کارروائی شروع کریں گے۔ اِس بات سے بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ طرفین سرحدوں اور اگلے مورچوں سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات پر غور کریں گے۔
Site Admin | May 13, 2025 9:41 AM | DGMO TALKS
بھارت اور پاکستان کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان نے سرحدوں اور اگلے مورچوں سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات پر غور کرنے سے اتفاق کیا ہے
