بھارت اور پاکستان کے درمیان آج شام فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل DGMO سطح کی بات چیت ہوئی۔ بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بات چیت کے دوران اس عہد کو جاری رکھے جانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے خلاف ایک گولی بھی نہیں چلائیں گے اور نہ ہی کوئی جارحانہ کارروائی کریں گے۔ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں فریق سرحدوں اور سرحدی علاقوں سے فوجیوں کی تعداد کو کم کئے جانے کو یقینی بنائے جانے کے فوری اقدامات پر غور کریں گے۔
Site Admin | May 12, 2025 9:47 PM
بھارت اور پاکستان کے درمیان DGMO سطح کی بات چیت کے دوران دونوں فریق سرحدوں سے اپنی فوجوں کی تعداد کم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں