بھارت اور پاکستان نے آج اپنے اُن شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جو ایک دوسرے کی قید میں ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق بھارت نے اس وقت اپنی تحویل میں 382 شہریوں اور 81 ماہی گیروں کے ناموں کی فہرست فراہم کی ہے۔ اسی طرح پاکستان نے 53 شہریوں اور 193 ماہی گیروں کے نام بتائے ہیں۔ بھارت نے اپنے شہریوں اور ماہی گیروں کی ان کی کشتیوں کے ساتھ جلد رہائی اور ملک کے حوالے کرنے کیلئے کہا ہے۔ اُس نے پاکستان کی تحویل میں بھارتی دفاعی محکمے کے لاپتہ اہلکاروں کی رہائی پر بھی زور دیا ہے۔ وزارت نے مطلع کیا ہے کہ 2014 سے حکومت کی جانب سے مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پاکستان سے دو ہزار 661 بھارتی ماہی گیروں اور 71 بھارتی شہریوں کو واپس وطن لایا گیا ہے۔
Site Admin | July 1, 2025 9:53 PM
بھارت اور پاکستان میں ایک دوسرے کی قید میں شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ بھارت نے پاکستان پر اُن بھارتی قیدیوں کی جلد رہائی پر زور دیا ہے جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں