ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2025 10:33 PM

printer

بھارت اور نیپال کے درمیان داخلہ سکریٹری سطح کی بات چیت کَل نئی دلّی میں ہوئی

بھارت اور نیپال کے درمیان داخلہ سکریٹری سطح کی بات چیت کَل نئی دلّی میں ہوئی۔ بات چیت میں دونوں فریقوں نے باہمی سلامتی تعاون کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ سرحدی انتظامیہ کا جائزہ لیا نیز اِسے مزید مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔ اُن کی بات چیت میں سرحد کے Pillers کی مرمت اور دیکھ ریکھ، سرحد کے آر پار مجرمانہ سرگرمیوں اور سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے سے متعلق معاملات شامل رہے۔ انہوں نے مجرمانہ معاملات میں باہمی قانونی امداد سے متعلق سمجھوتے کے متن کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کیا اور نظرثانی شدہ حوالگی کے معاہدے کو جلد پورا کرنے کے تئیں کام کرنے سے اتفاق کیا۔ x