بھارت اور نیو زیلینڈ نے پانچ دن تک ثمرآور بات چیت کے بعد آزادانہ تجارتی معاہدے FTAکے چوتھے دور کے مذاکرات کا اختتام کیا۔
کامرس اور صنعتوں کی وزارت نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران اشیا اور خدمات، اقتصادی اشتراک اور ضوابط جیسے کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز رہی۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت رہے جن سے مضبوط، ترقی پسند اور متوازن تجارتی ساجھیداری قائم کرنے کے اُن کے مشترکہ ہدف کی عکاسی ہوتی ہے۔
وزارت کے بیان کے مطابق کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل اور نیو زیلینڈ کے تجارت کے وزیر Todd McClay نے اب تک ہوئی پیشرفت کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تجارت کو فروغ دے گا، سرمایہ کاری کو راغب کرے گا، سپلائی چین کو مضبوط کرے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان بازار کو بہتر رسائی فراہم کرے گا۔ بیان کے مطابق مجوزہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے زراعت، فوڈ پروسیسنگ، قابلق تجدید توانائی، فارماسیوٹیکل، تعلیم اور خدمات جیسے شعبوں میں نئے مواقعے پیدا ہونے کی اُمید ہے۔ دونوں ممالک مزید میٹنگوں اور تکنیکی کام کاج کے ذریعے اپنی رفتار کو قائم رکھنے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں کے لیے سودمند طرز پر آزادانہ تجارتی معاہدے کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔×