December 22, 2025 2:37 PM

printer

بھارت اور نیو زیلینڈ نے آزاد تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے پانچ سال میں دوطرفہ تجارت دوگنی ہوجائے گی

بھارت اور نیو زیلینڈ نے تاریخی اور باہمی طور پر فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے FTA کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کرلی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور نیو زیلینڈ کے اُن کے ہم منصب کرسٹوفر لکسَن نے آج یہ اعلان کیا۔ جناب مودی نے آج جناب لکسَن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

یہ بات چیت اس سال مارچ میں جناب لکسن کے بھارت کے دورے کے دوران شروع کی گئی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور نیو زیلینڈ کے درمیان آزاد تجارتی سمجھوتے FTA سے آئندہ پانچ سال میں دوطرفہ تجارت دوگنا ہوجائے گی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بھارت-نیو زیلینڈ شراکت داری، نئی اونچائیوں پر پہنچنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مختلف شعبوں میں، نیو زیلینڈ کی طرف سے 20 اَرب سے زیادہ ڈالرز مالیت کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

جناب لکسَن نے اس فیصلے کی تعریف کی اور اِسے بھارت اور نیو زیلینڈ کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ قرار دیا، جس کا تعلق بھارت کی براہ راست برآمدات پر عائد 95 فیصد محصول میں کمی کرنے سے ہے۔