آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت اِس ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا ہے۔ اُس نے لیگ مرحلے میں بنگلہ دیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ہرایا، جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا پر جیت حاصل کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے لیگ سطح پر پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہرایا لیکن وہ آخری لیگ میچ میں بھارت سے ہار گیا۔ البتہ اُس نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو ہرایا اور فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔
دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے آج اپنی توجہ دبئی پر مرکوز کردی ہے، جہاں کرکٹ کھیلنے والے دو اہم ملک، اب سے تھوڑی دیر بعد ICC چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے آمنے سامنے ہونگے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جہاں روہت شرما کی قیادت والی Unbeaten بھارتی ٹیم، Mitchell Santner کی نیوزیلینڈ کا سامنا کرے گی۔ فائنل میچ بہت سنسنی خیز ہونے کی امید ہے۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین دبئی پہنچ چکے ہیں، جس کے سبب اسٹیڈیم کے باہر کے ماحول میں بھی بہت جوش و خروش ہے۔ دبئی کی پچ پورے ٹورنامنٹ کے دوران، گیند بازوں کیلئے سازگار رہی ہے۔ کرکٹ کے بہت تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے بلے بازی منتخب کرنا پسند کرے گا۔
فائنل میچ سے پہلے ملک میں کرکٹ کے شائقین میں کافی جوش و خروش ہے۔
دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھارتی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے بھی، اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی ٹیم فتح یاب ہوگی۔
ممبئی میں بھی نوجوان کرکٹ شائقین نے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ میچ دیکھنے کے منتظر ہیں۔
بھارت تیسری بار چیمپئنس ٹرافی جیتنے کی کوشش کررہا ہے۔ اِس سے پہلے اُس نے 2002 اور 2013 میں ٹرافی جیتی تھی۔x