December 23, 2025 9:23 AM

printer

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کامیاب آزاد تجارتی سمجھوتے FTA کے بعد بھارت کو، نیوزی لینڈ کیلئے برآمد کی جانے والی سوفیصد اشیاء پر کسی ڈیوٹی کے بغیر رسائی حاصل ہوگی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کامیاب آزاد تجارتی سمجھوتے FTA کے بعد بھارت کو، نیوزی لینڈ کیلئے برآمد کی جانے والی سوفیصد اشیاء پر کسی ڈیوٹی کے بغیر رسائی حاصل ہوگی۔ آزاد تجارتی سمجھوتے سے نیوزی لینڈ کیلئے بھارتی برآمدات کی محصولات میں ترجیحات اور مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔ آزاد تجارتی سمجھوتہ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں  شراکت داری کو خاطر خواہ استحکام بخشے گا۔ سمجھوتے کے حصے کے طور پر نیوزی لینڈ نے اگلے 15 سال میں بھارت میں 20 اَرب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ آزاد تجارتی سمجھوتہ تجارت کے ذریعہ کسانوں، کاروباریوں، طلباء اور خواتین کیلئے مختلف مواقع فراہم کرے گا۔ بعد میں ایک پروگرام میں جناب گوئل نے کہا کہ اس سمجھوتے سے اختراع، مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں خاطر خواہ سرمایہ کاری آنے کی امید ہے، جبکہ بھارت نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ دیگرعالمی بازار کیلئے ایک مینوفیکچرنگ Base کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ خواتین افسروں پر مشتمل ایک ٹیم نے بھارت نیوزی لینڈ، آزاد تجارتی سمجھوتہ FTA پر بات چیت کی تھی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کے سمجھوتے کو خواتین کے ذریعہ حتمی شکل دی گئی۔ اس سے بھارت کے ترقی کے سفر میں خواتین کے قائدانہ رول کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں یہ ساتواں آزاد تجارتی سمجھوتہ کامیابی سے مکمل ہوا ہے۔×