بھارت اور نیدر لینڈس نے آج کُھلے، آزاد، شمولیاتی اور ضوابط پر مبنی بھارت-بحر الکاہل خطے کے تئیں مشترکہ عزم کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور نیدر لینڈرس کے وزیر خارجہ David Van Weel نے آج نئی دلّی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے مضبوط دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی جیسے ترجیحی شعبوں سمیت دو طرفہ سلامتی اور دفاع کے وسیع تر موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کے کلیدی ستون کے طور پر دفاعی اشتراک پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی فوجوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کی توثیق کی۔