وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج Hegue میں نیندر لینڈ کے وزیر اعظم Dick Schoof سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بڑھتے کلیدی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مسلسل اعلیٰ سطحی رابطوں کے ذریعے اشتراک کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا۔ جناب جے شنکر نے دہشت گردی سے نمٹنے میں اُس کی یکجہتی کے اظہار کیلئے نیدر لینڈر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ Caspar Veldkamp کے ساتھ بات چیت میں طرفین نے تجارت، ٹیکنالوجی، صحت، زراعت اور تعلیم میں وسیع تر باہمی اشتراک کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹر، مصنوعی ذہانت اور گرین ہائیڈروجن کے شعبوں میں شراکت داری کے امکانات تلاش کیے گئے۔ جناب جے شنکر نے وزیر دفاع Ruben Brekelmans سے بھی ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے دفاع اور سکیورٹی میں اشتراک بڑھانے سے اتفاق کیا۔
Site Admin | May 20, 2025 9:47 PM
بھارت اور نیدرلینڈس دفاعی شعبے میں باہمی تعلقات اور تعاون کو مستحکم کرنے پر رضامند ہوئے ہیں